ٹنڈے کی سبزی
اجزاء:
اکثر لوگ ٹنڈے شوق سے نہیں کھاتے اور جب خواتین کھانے میں بنا لیں تو ناک منہ چڑھاتے ہیں، خاص کر بچے اور مرد حضرات۔ تو آج ہم ایسے ہی لوگوں کیلیئے لائے ہیں ٹنڈے کی سبزی بنانے کی ایسی مزیدار ریسیپی، جو خواتین کی یہ مشکل دور کردے اور سب مزے لے کر کھائیں۔
ٹنڈے کی اسٹفنگ کیلیئے:
۔ سب سے پہلے ½ کلو چھوٹے ٹنڈے لیں اور اسے دھو کر بیچ سے چار چیرے لگادیں، دھیان رکھئیے گا پورا نہیں کاٹنا ہے
۔ اب اس کی اسٹفنگ بنانے کیلیئے ایک پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر 2 پیاز کو چکور ٹکڑوں میں کاٹ کر اس میں ڈال دیں، اور ساتھ میں لہسن، ادرک، 1 چمچ زیرہ، 1 چمچ ثابت دھنیا، آدھی کیری اور 3 سے 4 موٹی ہری مرچ ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں
۔ اسکے بعد چولہا بند کر کے اس میں دھنیا، پودینہ، نمک اور لال مرچ شامل کر کے مکس کریں اور ٹھنڈا ہونے پر چوپر میں ڈال کر چوپ کرلیں، زیادہ باریک نہیں پیسنا
۔ اب اس اسٹفنگ میں 1 چمچ بیسن ڈال کر مکس کریں اور ٹنڈوں کے بیچ میں بھر کر 2 منٹ فرائی کر کے ایک پلیٹ میں نکال کر رکھ دیں
ترکیب:
ٹنڈے کی سبزی بنانے کیلیئے:
۔ اسی پین میں سے تھوڑا سا تیل نکال کر اس میں 2 پیاز کاٹ کر ڈالیں اور 2 منٹ چمچ چلانے کے بعد اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور باقی بچا ہوا مصالحہ (اسٹفنگ) شامل کر کے اچھے سے بھون لیں
۔ اب اس میں 2 ٹماٹر کاٹ کر ڈال دیں اور ساتھ ہی ہلدی، پسا دھنیا، لال مرچ اور نمک شامل کر کے اچھے سے بھون لیں، جن بھون جائے تو اس میں ٹنڈے ڈال کر ڈھکن لگادیں اور 15 سے 20 منٹ تک دم پر رکھ دیں
۔ جب ٹنڈے نرم ہوجائیں تو اس میں اوپر سے ہرا دھنیا، پودینہ اور ہری مرچ ڈال کر چولہا بند کردیں۔ لیجیئے مزیدار بھروا ٹنڈے کی سبزی تیار ہے!
Posted By: Salwa, Karachi
Add Your Recipe