ایک ٹن اسٹرابری میں دو کھانے کے چمچے پسی چینی ڈال کر فریزر میں رکھ دیں۔ساتھ ہی کریم فریزر میں جما دیں۔
اب ایک پیکٹ اسٹرابری جیلی میں دو کپ پانی ڈال کرچولہے پر پکائیںاور ٹھنڈا کرکے سرونگ گلاس میں جما لیں۔
پھر جمی ہوئی اسٹرابری اور کریم کو بلینڈر میں اچھی طرح بلینڈ کرکے جیلی والے گلاس میں ڈال دیں۔
آخر میںاوپر سے پھینٹی ہوئی کریم اور پھر 100گرام باریک کٹے ہوئے اخروٹ ڈال دیں۔
اسٹرابیری تھک ٹرپل لیئر تیار ہے۔