اسٹرابیری جام
اجزاء:
اسٹرابیری۔۔۔۔ دو کپ
لیموں کا رس۔۔۔۔ ایک بڑا لیموں
چینی۔۔۔۔ دو کپ
مکھن۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
اسٹرابیریز کو دھو کر پٹاٹو میشر یا کدو کش سے میش کر لیں، اب ایک پین میں ایک کپ چینی کے ساتھ میش کی ہوئی اسٹرابیریز کو پانچ سے دس منٹ تک پکائیں، اتنا کہ اسٹربیریز نرم ہو جائے اور چینی اچھے سے حل ہو جائے، اب اس میں لیموں کا رس اور ساتھ ہی باقی بچی ہوئی ایک کپ چینی ڈالیں پھر مکھن شامل کر کے اُبال آنے دیں اور پھر تقریبا دس منٹ تک اس کو پکنے دیں، جب گاڑھی ہو جائے تو تیار جام کو ائیر ٹائٹ کنٹینر میں بھر کر رکھ لیں، اسٹرابیری جام تیار ہے۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi
Add Your Recipe