اسٹرابیری کو صاف دھو کو اسکے پتے علیحدہ کرلیں اور اسے ایک چوتھائی پیالی پانی میں ڈال کر ابالنے رکھ دیں۔
ڈبل روٹیکے سلائسز کو ٹکونے ٹکڑوں کاٹ لیں انڈوں کو پھینٹ کر اس میں دودھ چینی شامل کرلیں۔
جب اسٹرابیری اچھی طرح گل جائیں اور اس کا پانی خشک ہوجائے تو اس میں تھوڑا تھوڑامیدہ شامل کرتے ہوئے چولہے سے اتار لین اسے میش کرکے ٹھنڈا کرلیں ۔
انڈوں کے مکسچر میں اسٹرابیری کا پیسٹ ڈالکر اچھی طرح ملا لیں اور ڈبل روٹی کے ٹکڑوں کو اس میں ڈبو کر رکھتے جائیں۔
فرائینگ پین میںبناسپتی گھی کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ کے لئے گرم کرلیں۔
تیار کئے ہوئے فرنچ ٹوسٹ کو اس میں سنہری کرکے نکال لیں۔
تازہ اسٹرابیری اور فریش کریم کے ساتھ خوبصورتی سے سجا کر پیش کریں۔ یہ خوبصورت فرنچ ٹوسٹ بچوں کو کھانے میں بھرپور غذائیت فراہم کریں گے۔