کیتلی میں پانی گرم کریں اور اس میں ٹماٹر ڈبو دیں ۔
ٹماٹر نرم ہو جائیں تو ان کا چھلکا اتار لیں اور ہاتھوں سے خوب ملیں ۔
اب انہیں برتن میں ڈال کر رکھ دیں۔
قیمہ کو ایک چٹکی نمک ڈال کر بھون لیں۔
اب ٹماٹروں والا برتن چولحے پر رکھیں اور کارن فلور ،مکھن، سیاہ مرچ، نمک، اجینو موتو ،ادرک اورپیاز ڈال کر چمچے سے خوب ہلاتے جائیں چند سیکنڈ بعد قیمہ بھی ملا دیں اور 5منٹ بعد اتار لیں ۔
اسپا گیٹی کو پانی ابال کر چھان لیں ۔
ایک ڈش میں اسپاگیٹی بچھائیں اور اوپر سے قیمہ اور ٹماٹر ڈال دیں ۔
سبز دھنیا کاٹ کر اور سبز مرچ کو کاٹ کر سجا دیں ۔