چکن اسپیگھٹی پاستا
اجزاء:
•چکن (بونلیس )_____ 300گرام
•اسپیگٹی_____ 250گرام
•میچل ادرک لہسن کا پیسٹ_____ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
•میچل ٹماٹر پیسٹ_____ 3 کھانے کے چمچ
•کھانے کا تیل_____ 2 کھانے کے چمچ
•زیتو ن کا تیل_____ 2 کھانے کے چمچ
•سفید مرچ پسی ہوئی_____ 1 چائے کا چمچ
•پانی_____ حسبِ ضرورت
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•اوریگانو_____ آدھ چائے کا چمچ
•بیزل_____ آدھ چائے کا چمچ
•تھائم_____ آدھ چائے کا چمچ
•پارسلے_____ چوپ کیا ہوا ایک کھا نے کا چمچ
•پار میزان_____ ڈیڑھ کھانے کاچمچ
•سفید پیاز_____ آدھی
•ٹماٹر_____ 4 عدد
•کالا زیتون_____ بطور گارنش
•سبز شملہ مرچ_____ بطور گارنش
ترکیب:
ایک برتن میں پانی لیں اوراس میں کھانے کا تیل ،نمک اور اسپیگٹی ڈال کر اُبال لیں اورپھرٹھنڈا کر لیں ۔
اب ایک پین میں زیتون کا تیل لیں اور اس میں سفید پیاز ڈ ال کر ہلکا سا بھون لیں اورمیچل ادرک لہسن کا پیسٹ ،میچل ٹماٹر پیسٹ اور چکن ڈال کر پانچ سے سا ت منٹ تک پکائیں ۔
اب ا س میں ٹماٹر ،نمک،سفید مرچ ،اوریگانو ،بیزل ،تھائم ،کالا زیتون بروکلی سبز شملہ مرچ ،ٹماٹر ،اُبلی ہوئی اسپیگٹی ،پارسلے اور پار میزان ڈا ل کر پکا لیں ۔
آپکی مزیدار چکن ٹماٹو پاستہ تیار ہے ۔
Posted By: Amima, karachi
Add Your Recipe