سینوں کو درمیان سے کاٹ کر دو کریں اور ان پر نمک لگالیں۔ دیگچی میں مکھن اور زیتون کا تیل گرم کر کے مرغی کو رنگ تبدیل ہونے تک بھونیں۔ آنچ ہلکی کرکے اس میں یخنی شامل کریں۔ اور مرغی گلنے اور پانی خشک ہونے تک پکا کر ڈش میں نکال لیں۔ ساس پین میں کریم، میدہ اور سویا ملا کر ہلکی آنچ پر گاڑھا ہونے تک پکا کر کر مرغی کے ٹکڑوں پر ڈالیں اور گرما گرم پیش کریں۔