سوجی کی فرنی
اجزاء:
دودھ------------- 1لیٹر
سوجی-------- 2کپ
چینی------------- 1کپ
کنڈینس ملک------------ 1کپ
چھوٹی الائچی----------------- 4عدد
پستے------ 10عدد
بادام---------------- 10عدد
چاندی کا ورق--------------- گارنش کے لئے
گھی----------- 2-4کھانے کے چمچے
ترکیب:
سب سے پہلے برتن میں گھی گرم کریں۔الائچی کڑکالیںاور اس میں سوجی شامل کرکے اچھی طرح بھون لیں۔یہاں تک کے بادامی رنگت آجائے پھر اس میں دودھ شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکنے دیں اور چمچ ہلاتے رہیں۔جب گاڑھا ہونے لگے تو اس میں چینی شامل کرکے اتنا پکائیں کہ دوبارہ سے گاڑھا ہوجائے ۔ بادام ،پستے اور چاندی کا ورق لگا کر پیش کریں۔
Chef Ayesha Abrar,Posted By: kinza,
Add Your Recipe