Shahi Vegetable Korma Recipe in Urdu

Find delicious Shahi Vegetable Korma recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Shahi Vegetable Korma recipe is one of the common and most searched dishes in the Vegetables & Pulses recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Shahi Vegetable Korma recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Shahi Vegetable Korma
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

65 Views 0 Comments

ویجیٹیبل قورمہ
اجزاء:
کاجو پیسٹ:
کاجو — 1 کپ
پانی — ½ کپ
سبزیاں:
پھول گوبھی — 2 کپ
گاجر — 2 کپ
مٹر — 2 کپ (سیزن ہو تو)
پانی (ابالنے کے لیے)
قورمہ مصالحہ:
تیل — ½ کپ
زیرہ — 1 کھانے کا چمچ
لونگ — 5 سے 6
سبز الائچی — 3 سے 4
دار چینی — 1 سے 2 ٹکڑے
پیاز کا پیسٹ — 1 کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ — 1 کھانے کا چمچ
دہی — ½ پیک
لال مرچ پاؤڈر — 1 کھانے کا چمچ
ہلدی — 1 چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر — 1 کھانے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر — 1 چائے کا چمچ
نمک — حسبِ ذائقہ
پانی — 3 کپ (1 کپ + 2 کپ)
ابلی ہوئی سبزیاں
کاجو کا پیسٹ — 1 کپ
گرم مصالحہ پاؤڈر — 1 چائے کا چمچ
کریم — ½ پیک
ترکیب:
٭ سب سے پہلے کاجو کو پانی کے ساتھ بلینڈر میں ڈال کر ہموار پیسٹ تیار کر لیں۔
٭ ایک برتن میں پانی ابالیں اور اس میں گوبھی، گاجر اور مٹر ڈال کر تقریباً 80 فیصد گلنے تک ابالیں، پھر پانی نتھار کر الگ رکھ دیں۔
٭ اب ایک پین میں تیل گرم کریں۔ اس میں زیرہ، لونگ، سبز الائچی اور دار چینی ڈال کر خوشبو آنے تک بھونیں۔ پھر پیاز کا پیسٹ شامل کریں اور ہلکا سنہری ہونے تک پکائیں۔ اس کے بعد ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر چند منٹ مزید بھونیں۔
٭ اب دہی، لال مرچ، ہلدی، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر اور نمک شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔ ایک کپ پانی ڈالیں اور مصالحے کو 7 سے 8 منٹ تک درمیانی آنچ پر پکنے دیں تاکہ تیل الگ ہونا شروع ہو جائے۔
٭ پھر ابلی ہوئی سبزیاں، کاجو کا پیسٹ اور باقی دو کپ پانی شامل کریں۔ ہلکی آنچ پر 10 سے 15 منٹ پکائیں تاکہ تمام ذائقے یکجان ہو جائیں اور گریوی گاڑھی ہو جائے۔
٭ آخر میں کریم اور گرم مصالحہ شامل کریں، ایک سے دو منٹ دم دیں اور گرم گرم نان، روٹی یا خوشبودار چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔
٭ مزے دار، کریمی اور شاہی مغلائی ویجیٹیبل قورمہ تیار ہے!
Posted By: Salwa Noor, Karachi

Find out the Shahi Vegetable Korma Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Vegetables & Pulses. Shahi Vegetable Korma is very famous in desi people. At KFoods you can find Shahi Vegetable Korma and all the urdu recipes in a very easiest way.

Shahi Vegetable Korma

Shahi Vegetable Korma in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Vegetables & Pulses.

Get Alerts