شاہی کوفتے
اجزاء:
•قیمہ_____ آدھ کلو
•پپیتا_____ 1 چائے کا چمچ
•ٹماٹر_____ 1
•چھوٹی الائچی_____ 4 سے 5 عدد
•کوکونٹ پاؤڈر_____ 1 کھانے کا چمچ
•سیاہ زیرہ_____ 1 چائے کا چمچ
•بھنے ہوئے چنے_____ 2 کھانے کے چمچ
•لونگ_____ 4 سے 5 عدد
•جاوتری_____ آدھ چائے کا چمچ
•خشخاش_____ 1 چائے کا چمچ
•نمک_____ حسب ذائقہ
•ہری مرچ٬ ہرا دھنیا٬ پیاز
•پیاز_____ 1 عدد
•پسا ہوا دھنیا_____ 1 چائے کا چمچ
•سرخ مرچ پاؤڈر_____ 2 چائے کے چمچ
•نمک_____ حسب ذائقہ
•لہسن پیسٹ_____ آدھ چائے کا چمچ
•ادرک پیسٹ_____ آدھ چائے کا چمچ
•دہی_____ آدھ کپ
•تیل یا گھی_____ 3 چوتھائی کپ
ترکیب:
قیمہ میں پپیتا٬ چھوٹی الائچی٬ کوکونٹ پاؤڈر٬ سیاہ زیرہ٬ بھنے ہوئے چنے٬ لونگ٬ جاوتری٬ ٹماٹر٬ خشخاش اور نمک ملا کر نہایت باریک پیس لیں یا گرائنڈ کر لیں اس کے کوفتے بنا کر اس میں کٹی ہوئی پیاز اور ہرا مصالحہ بھر دیں- کوفتوں کو ہلکا براؤن فرائی کر لیں-
پیاز کو فرائی کر کے باہر نکال لیں اور گرائنڈ کر لیں-
سرخ مرچ پاؤڈر٬ نمک٬ لہسن پیسٹ اور ادرک پیسٹ دہی میں حل کر دیں-
تین چوتھائی کپ گھی یا تیل گرم کریں اور پیاز کو مصالحوں کے ساتھ فرائی کر لیں-
پانی ڈال کر پکائیں پھر کوفتے ڈال دیں اور دم پر رکھ دیں حتیٰ کہ تیل نکل آئے اور گرما گرم سرو کریں-
Posted By: zainab, Sultanabad
Add Your Recipe