ایک پتیلی میں چینی٬ ڈیڑھ پیالی پانی ملا کر چولہے پر چڑھا دیں تاکہ آمیزہ کا رنگ پیلا ہوجائے اور ہلکا سا جوش آئے- تو اس میں سیب چھیل کر ٹکڑے کر کے ڈال دیں اور ساتھ میں ڈبل روٹی کا چورا بھی شامل کردیں- بالکل دھیمی آنچ پر سیب کو ڈیڑھ گھنٹے تک پکائیں تاکہ آمیزہ سا بن جائے- جب آمیزہ ابلنے لگے تو چمچ چلاتی رہیں تاکہ آمیزہ لگے نہیں- ایک ڈش کو مکھن سے چکنا کریں اور آمیزے کو ڈش میں انڈیل دیں اوپر سے کترے ہوئے بادام چھڑکیں اور فریج میں رکھیں تاکہ مکمل جم جائے-