سموسے قیمہ بھرے
اجزاء:
قیمہ باریک 250گرام
میدہ 350گرام
پیاز ایک عدد
مرچ سبز دو عدد
لہسن آدھی گٹھی
ادرک ایک ٹکڑا
زیرہ سفید چائے کا آدھا چمچہ
گھی حسب ضرورت
ہلدی حسب ضرورت
مرچ سرخ حسب پسند
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
قیمے میں نمک، ہلدی ، سرخ مرچ ڈال کر پکنے دیجئے۔ ادرک ، لہسن پیاز، مرچ سبز اور زیرہ سفید پیس کر ڈال دیجئے اور تھوڑا سا پانی بھی ڈ ال دیجئے۔ جب پانی خشک ہو جائے اور قیمہ گل جائے تو اتار کر رکھ لیجئے۔ میدے میں 50ملی لیٹر گھی ملا کر اس کو پانی سے اچھی طرح گوندھ لیجئے۔ ملائم ہو جائے تو اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر روٹی کی طرح بیل لیجئے۔ روٹی کو درمیان سے دو ٹکڑے کر دیجئے۔ پکا ہوا قیمہ ایک ٹکڑے کے آدھے حصے میں رکھئے اور دوسرا آدھا حصہ اوپر رکھ کر کناروں کو انگلیوں سے اچھی طرح دبا دیجئے تاکہ تلتے وقت سموسہ کھل نہ جائے۔ سموسے کی شکل تکونی ہونی چاہیے۔فرائی پین یا کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کیجئے اور اس میں سموسوں کو تل لیجئے۔سمو سے بادامی رنگ کے ہو جائیں تونکال لیجئے۔قیمے والے لذیذ سموسے تیار ہیں۔
Posted By: Sadaf, karachi
Add Your Recipe