کلیجی کو چھوٹی بوٹیوں میں کاٹ کر اچھی طرح دھو لیں- پھر اس میں سوائے تیل کے تمام مصالحے لگا کر دو گھنٹے میرینٹ کرلیں- فرائی پین میں تیل ڈال کر ہلکا گرم کریں پھر اس میں مصالحہ لگی تمام کلیجی ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں- کلیجی گل جائے تو اچھی طرح اتنا فرائی کریں کہ تیل اوپر آجائے- سرونگ ڈش میں نکال لیں- ہری دھنیا اور ہری مرچ باریک کتر کے ڈال دیں منفرد ریشمی فرائی کلیجی تیار ہے-