Pop Corn Recipe in Urdu

Find delicious Pop Corn recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Pop Corn recipe is one of the common and most searched dishes in the Snacks And Appetizers recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Pop Corn recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Pop Corn
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1513 Views 0 Comments

رنگ برنگے پاپ کارن
اجزاء:
جو خواتین بچوں کو مارکیٹ لے کر جاتی ہیں انہیں معلوم ہوگا کہ وہاں موجود پارپ کارن شاپ پر بچے کس طرح ضد کرنے لگتے ہیں اور مہنگے پاپ کارن لے کر ہی ٹلتے ہیں۔ تو آج ہم آپکو وہی رنگین پاپ کارن گھر میں بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں تا کہ اگلی بار آپ اپنے بچوں کو وہی چیز گھر میں بنا کے دیں اور زیادہ خرچے سے بچ سکیں۔

رینبو/ رنگین پاپ کارن بنانے کیلیئے:

۔ مکئی (پاپ کارن بنانے والی) 1 پاؤ

۔ تیل/ گھی 3 چمچ

۔ فوڈ کلرز (جتنے رنگ چاہیئے)

۔ چینی 1 کپ
ترکیب:
ایک برتن میں تیل/ گھی ڈال کر اسے اچھی طرح چمچ کی مدد سے چاروں طرف پھیلائیں اور گرم ہونے دیں برتن کو، پھر اس میں مکئی کے دانے ڈال کر ہلائیں یہاں تک کہ وہ پھولنا شروع ہوجائیں

۔ جیسے ہی ایک بھی مکئی پھولتی ہے آپ اس پر ڈھکن لگا دیں اور کپڑے سے پکڑ کر بند دیگچی کو ہلائیں، اسکے بعد ڈھکن ہٹا کے چمچ چلائیں۔ جب وہ اچھے سے پھول جائیں تو انہیں چولہے سے اتار دیں

پاپ کارن رنگنے کیلیئے:

۔ چولہے پر ایک برتن رکھیں اور اس میں آدھا گلاس پانی اور چینی ڈال کے اسے پکائیں اور چاشنی بنالیں اسکی۔ جب چاشنی بن جائے تو اس میں آدھا چمچ لیموں کا رس شامل کر کے مزید 2 سے 3 تک چمچ چلائیں، پھر اسے چولہے سے اتار کر 50 فیصد ٹھنڈا کرلیں، پورا ٹھنڈا نہیں کرنا

۔ اب الگ الگ پیالیوں میں مختلف فوڈ کلر کے کچھ قطرے ڈال کر ہر پیالے میں تھوڑی تھوڑی چاشنی شامل کریں

۔ جتنے کلر آپ استعمال کر رہی ہیں اتنے پیالوں میں تھوڑے تھوڑے پاپ کارن لیں اور اس میں رنگین چاشنی شامل کرکے اچھی طرح سے ہلا لیں

۔ مزیدار رینبو پاپ کارن تیار ہیں، بچوں کو کھلائیں اور خود بھی کھائیں
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Pop Corn Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Snacks And Appetizers. Pop Corn is very famous in desi people. At KFoods you can find Pop Corn and all the urdu recipes in a very easiest way.

Pop Corn

Pop Corn in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Snacks And Appetizers.

Reviews & Comments