Panjiri Recipe in Urdu

Panjiri
Recommended By Chef 00.00 To Prep
As Desired Servings 00.00 To Cook
Tips About Recipe 8294 Views
0 Comments

پنجیری

اجزاء:
• سوجی_____ 1کلو
• مکھانے_____ 100گرام
• گوندھ _____100گرام
• بادام گری_____ 250گرام
• کشمش_____ 100گرام
• ناریل_____ 250گرام
• پستہ_____ 50گرام
• گھی_____ 750ملی لیٹر
• چینی_____ 750گرام
• چہار مغز_____ 100گرام
• سونف_____ 15گرام

ایک کڑاہی میں تھوڑا سا گھی ڈالیے اور اس میں گوندھ اور مکھانے سرخ کر کے نکال لیجئے۔
ٹھنڈے ہو جائیں تو کونڈی یا ہاون دستے میں ڈال کر موٹا موٹا کوٹ لیجئے۔
بادام ، ناریل، پستہ، چہار مغز اور سونف کو الگ الگ صاف کر کے کوٹ لیجئے اور پھر انہیں گوندھ اور مکھانے میں ملا کر رکھ لیں۔ ایک کڑاہی یا بڑی دیگچی میں چینی اور تھوڑا سا پانی ڈال کر چولہے پر چڑھائیے اور ایک تار کی چاشنی تیار کیجئے۔
کشمش صاف کر کے چاشنی میں ڈالئے۔
جب کشمش پھول جائے تو سوجی اور دیگر تمام اشیاء چاشنی میں ڈال دیجئے اور چمچہ اچھی طرح ہلاتے رہیے تاکہ ساری چیزیں یک جان ہو کر چاشنی میں مل جائیں۔
جب چاشنی کا پانی خشک ہو کر صرف گھی رہ جائے تو اتار لیں اور دس پندرہ منٹ بعد چمچہ اچھی طرح ہلا کر برابر کر دیجئے تاکہ گٹھلیاں وغیرہ نہ بننے پائیں۔
گرم گرم یا حسب پسند ٹھنڈا کر کے تناول فرمائیے۔

Posted By: zainab, Islamabad

Find out the Panjiri Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Panjiri is very famous in desi people. At KFoods you can find Panjiri and all the urdu recipes in a very easiest way.

Panjiri

Panjiri in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

مزید پاکستانی کھانے ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment