چاول دھو کر اضافی پانی نکال دیں- سوس پین میں دو سو پچاس ملی لیٹر پانی٬ کوکونٹ ملک اور نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں٬ چمچہ چلاتی رہیں- ابال آجائے تو اس میں چاول ڈال کر چمچہ چلائیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر بیس منٹ پکائیں- جب چاول میں تمام پانی جذب ہوجائے تو چولہے سے اتار لیں اور چمچہ سے چلائیں- ڈھک کر کسی گرم جگہ پر تقریباً بیس منٹ تک کے لیے رکھ دیں- سرونگ ٹرے میں نکال کر چیکو٬ سیب اور کینو اس کے اوپر ڈال کر سرو کریں-