ایک مٹی کی ہانڈی لیں اور اس میں دیسی گھی ڈال کر گرم کر لیں۔
اب اس میں پیاز ،ثابت سفید زیرہ اور سبز مرچ ڈا ل کر لائٹ براؤن کر لیں ۔
اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور مٹن ڈال کر دو سے تین منٹ پکا لیں ۔
اب اس میں نمک،لال مرچ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر ،ہلدی اورگرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں ۔
اب اسے پینتیس سے چالیس منٹ تک ہلکی آنچ پر دم دے کر پانچ سے سا ت منٹ بھونائی کر لیں ۔
اب اس میں مٹن یخنی اورپانی ملا آٹا ڈال کرمکس کرلیں اور گاڑھا کر لیں ۔
اب اس پر سبز دھنیا ،ادرک اور سبز مرچ کی گارنش کر لیں ۔