Murghi Ke Panjon Ka Qorma Recipe in Urdu

Murghi Ke Panjon Ka Qorma

مُرغی کے پنجوں کا قورمہ

اجزاء:
مرغی کا قورمہ ہر گھر میں اور اب تو ہر ہفتے میں ایک مرتبہ بنتا ضرور ہوگا لیکن چکن کے دام اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ مہنگا قورمہ ہر کسی کی پہنچ میں نہیں رہا۔ مرحومہ زبیدہ آپا اکثر نئے نئے کھانے بنانے کی ریسیپی بتاتی تھیں جو آسانی سے اور کم خرچے میں بن جاتی تھیں۔ بالکل ایسی ہی زبیدہ آپا کی بتائی گئی ریسیپی آج کے فوڈز میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس سے ذائقہ بھی نہ بدلے اور کھانا بھی شاندار لگے گا۔

اجزاء:
ہری مرچ، ہرا دھنیا، ادرک کٹی ہوئی، آئل، زیرہ، لہسن ادرک کا پیسٹ، ٹماٹر، دہی، پیاز، ہلدی، دھنیا پاؤڈر، قورمہ پاؤڈر، کالی مرچ اور گرم مصالحہ۔
٭ سب سے پہلے مرغی کے پنجوں کو دھو کر اچھی طرح خشک کرکے ایک پلیٹ میں رکھ لیں۔
٭ دیگچی میں آدھا کپ آئل ڈال کر اس میں پیاز کو بھون لیں اور زیرہ ڈال کر چٹخا لیں۔
٭ اب اس میں ٹماٹر، ہلدی، گرم مصالحہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، کالی مرچ، دھنیا پاؤڈر، قورمہ مصالحہ یہ تمام چیزیں ڈال کر اچھی طرح سالن کی گریوی تیار کریں اس میں آدھا کپ یا 2 کپ حسبِ ضرورت پانی شامل کرلیں۔
٭ جب یہ بھن جائے تو اس میں مرغی کے پنجے ڈال کر سالن کو اچھی طرح پکائیں اور 5 منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔
٭ لیجیے زبیدہ آپا کے بتائے ہوئے مرغی کے پنجے بن کر تیار ہیں، اب ان کو ہرا دھنیا اور ادرک کے ساتھ سروو کردیں۔

پنجے دھوئیں کیسے؟
پنجوں کو دھونے کے لئے آپ ان کو ایک جگ گرم پانی میں ابال لیں۔
پھر چھری کی مدد سے ان پر موجود اوپری جلد کو صاف کردیں۔
نمک لگا کر تھوڑی دیر رکھیں اور دوبارہ گرم پانی سے دھو کر پنجوں کو صاف کرلیں۔

Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Murghi Ke Panjon Ka Qorma Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chicken, Poultry. Murghi Ke Panjon Ka Qorma is very famous in desi people. At KFoods you can find Murghi Ke Panjon Ka Qorma and all the urdu recipes in a very easiest way.

Murghi Ke Panjon Ka Qorma

Murghi Ke Panjon Ka Qorma in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chicken, Poultry.

مزید مرغ روغن ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment