Mughal Karahi Recipe in Urdu

Mughal Karahi

مغل کڑاہی

اجزاء:
بکرے کا گوشت................ 1/2کلو
دہی ............. 1پاﺅ
باریک کٹی پیاز........... 1عدد
تیز پتا ............. 1عدد
اُبلے ٹماٹر ............ 3عدد
کٹی ہر ی مرچ ......... 4عدد
پسے اخروٹ ....... 25گرام
لہسن 4-5جوے
باریک کٹی ادرک ............1درمیانہ ٹکڑا
تیل ...........1/4کپ
پساگرم مصالحہ......... 1چائے کا چمچہ
ہلدی ........... 1چائے کا چمچہ
پسی لا ل مرچ........ 1کھانے کا چمچہ
پسا دھنیا ........... 1کھانے کا چمچہ
پسی الائچی .......... 1/2چائے کا چمچہ
نمک......... حسب ذائقہ
پہلے کڑاہی میں تیل گرم کرکے 1عدد باریک کٹی پیاز ، 1درمیانہ ٹکڑا باریک کٹی ادرک اور 4-5جوے لہسن ڈال کر پکائیں ۔
جب یہ لال ہوجائے تو اس میں 1/2کلو بکرے کا گوشت شامل کرکے خوب اچھی طرح بھون لیں ۔
پھر 1پاﺅ دہی میں 1/2چائے کا چمچہ پسی الائچی ، 1کھانے کا چمچہ پسا دھنیا ، 1کھانے کا چمچہ پسی لال مرچ اور 1چائے کا چمچہ ہلدی کومکس کرکے کڑاہی میں ڈال کر 2سے 3منٹ پکائیں۔
اس کے بعد ایک سے ڈیڑھ کپ پانی شامل کرکے ڈھک دیں اورپکنے دیں ۔
گوشت گل جائے تو اس میں 3عددا ُبلے اور کٹے ٹماٹر ، 25گرام پسے اخروٹ ، 1عدد تیز پتا اور حسب ذائقہ نمک شامل کرکے تیزبھنائی کرلیں ۔ آخر میں 1چائے کا چمچہ پساگرم مصالحہ چھڑک کر سرو کریں۔

Posted By: shumaim, karachi

Find out the Mughal Karahi Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chicken, Poultry. Mughal Karahi is very famous in desi people. At KFoods you can find Mughal Karahi and all the urdu recipes in a very easiest way.

Mughal Karahi

Mughal Karahi in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chicken, Poultry.

مزید مرغ روغن ریسیپیز

Reviews & Comments (1)

k f c

Jun 17, 2012 saba ali karachi

Leave Comment