Mix Sabzi Recipe in Urdu

Find delicious Mix Sabzi recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Mix Sabzi recipe is one of the common and most searched dishes in the Soup recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Mix Sabzi recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Mix Sabzi
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2684 Views 0 Comments

مکس سبزی
اجزاء:
مکس سبزی پاکستان بھر میں پسند کی جانے والی سب سے زیادہ مشہور ڈش ہے جس میں ہر قسم کی سبزی کو ایک ساتھ ملا کر پکایا جاتا ہے اور سرد موسم میں تو روتی پر اصلی گھی کے ساتھ کھایا جاتا ہے جس سے مزہ ہی آ جاتا ہے لیکن مکس سبزی کو آج ریسٹورنٹ سٹائل میں بنائیں جو ذائقہ کو چار چاند لگادے ۔۔
آج کے فوڈز میں آپ کے لئے توا فرائی مکس سبزی کی کڑاہی بتائی جا رہی ہے جو آپ کے کھانوں میں بھی جان ڈال دے ۔۔

اجزاء:
٭ بینگن ( باریک کٹے ہوئے)
٭ ہری مرچ ( 3 سے 4 باریک کٹی ہوئی)
٭ پیاز ( 2 گھنٹیاں باریک کٹی ہوئی)
٭ آلو ( گول قتلے کٹے ہوئے)
٭ گاجر ( گول قتلے کٹے ہوئے )
٭ شلجم ( باریک کٹے ہوئے)
٭ ادرک ( 1 انچ کے 5 سے 7 ٹکڑے کٹے ہوئے )
٭ ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا
٭ مٹر ( ایک مٹھی چھیلے ہوئے)
٭ مولی ( باریک کٹی ہوئی)
٭ گوبھی ( باریک کٹی ہوئی)
٭ ٹماٹر ( 2 سے 4 کٹے ہوئے)
٭ املی کا پیسٹ 3 سے 5 چمچ
٭ لیموؤں کا رس 2 سے 3
٭ لوکی ( باریک کٹی ہوئی )
٭ ادرک لہسن کا پیسٹ،
٭ لال مرچ پاؤڈر،
٭ کالی مرچ پاؤڈر،
٭ ثابت لال مرچ،
٭ دھنیا 1 چمچ،
٭ ہلدی 1 چمچ،
٭ زیرہ 2 چمچ،
٭کُٹی ہوئی لال مرچ 1 چمچ،
٭ آئل 2 کپ،
٭ مکھن 3 چمچ۔
ترکیب:
٭ سب سے پہلے ایک پتیلی میں آئل، پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح پیاز کو بھون لیں۔
٭ پھر بھنی ہوئی پیاز کو بلینڈر کرلیں۔
٭ اب اسی پتیلی میں ساری کٹی ہوئی سبزیوں کو ڈال کر 20 منٹ کیلئے چمچ چلاتی رہیں اور ہلکا سا فرائی کرلیں یہاں تک کہ ان سبزیوں کو رنگ تبدیل ہونے لگے۔
٭ اب ایک توے پر آئل اور ایک چمچ مکھن ڈال کر اس کو گرم کریں اور فرائی کی گئی سبزیوں کو توے پر ڈال کر زیرہ شامل کردیں اس کو 10 منٹ تک چمچ کی مدد سے چلائیں۔
٭ اب لیموؤں کا رس، املی کا پیسٹ، دھنیا، کالی مرچ، لال مرچ پاؤڈر، ثابت لال مرچ ڈال کر اچھی طرح اس کو پکائیں۔
٭ پھر 10 منٹ کیلئے ہلکی آنچ پر توے کو ڈھک دیں۔
٭ لیجیے توا سبزی بن کر تیار ہے۔
٭ اب مکھن، ہرا دھنیا اور ادرک ڈال کر سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Lahore

Find out the Mix Sabzi Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Soup. Mix Sabzi is very famous in desi people. At KFoods you can find Mix Sabzi and all the urdu recipes in a very easiest way.

Mix Sabzi

Mix Sabzi in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Soup.

مزید سوپ ریسیپیز
Reviews & Comments