مینی ایپل اسٹرابری پائے
اجزاء:
پف پسٹری ۔۔ 250 گرام
پکے ہوئے سیب ۔۔ ایک پیالی
کٹی اسٹرابرز ۔۔۔ 4/1 پیالی
ونیلا ایسنس ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
اسٹرابری سوس ۔۔ ساتھ پیش کرنے کے لئے
کریم ۔۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
انڈا ۔۔ ایک عدد
ترکیب:
پف پسٹری کو بیل کر بھیلائیں اور س کے تکونے یا گول ٹکرے کاٹ لیں۔ ایک پیالے میں سیب، اسٹرابریز اور ونیلا مکس کر لیں پف پسٹری کے ٹکڑوں پر رکھ کر انڈا لگا کر بند کرلیں اور اس پر برش سے کریم لگا دیں۔ پف پسٹری پر ہلکی سا کٹ لگائیں تاکہ بھاپ باہر نکل سکے۔ 180 سینٹی گرید ہر پہلے سے گرم اوون میں دس منٹ تک یا پھول سنہرا ہونے تک بیک کریں۔ گرما گرم ایپل اسٹرابری پائے کو آئس کریم اور اسٹربری سوس کے ساتھ پیش کریں۔
Chef Shai ,
Posted By: Yumna Amjad,