Mexican Chicken Fajita Recipe in Urdu

Find delicious Mexican Chicken Fajita recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Mexican Chicken Fajita recipe is one of the common and most searched dishes in the Mexican Foods recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Mexican Chicken Fajita recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Mexican Chicken Fajita
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

252 Views 0 Comments

میکسیکن چکن فجیتا
اجزاء:
چکن میرینیٹ کرنے کے لیے:
بغیر ہڈی کے چکن: 500 گرام (باریک لمبے ٹکڑوں میں کٹا ہوا)
لیموں کا رس: 2 کھانے کے چمچ
لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ
پاپریکا یا کشمیری لال مرچ: 1 چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ
نمک: حسبِ ذائقہ
تیل: 2 کھانے کے چمچ
سبزیوں کے لیے:
سرخ شملہ مرچ: 1 عدد (باریک لمبی کٹی ہوئی)
سبز شملہ مرچ: 1 عدد
پیلی شملہ مرچ: 1 عدد
پیاز: 1 بڑی (باریک سلائسز)
پیش کرنے کے لیے:
ٹورٹیلا یا پراٹھا
چیڈر یا موزریلا چیز
مایونیز
لہسن کی چٹنی یا گارلک سوس
سالسا سوس (اختیاری)
لیٹس کے پتے
ترکیب:
٭ سب سے پہلے چکن میں لیموں کا رس، لہسن، تمام مصالحے اور تیل شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور کم از کم 30 منٹ کے لیے میرینیٹ ہونے دیں۔ اگر ایک سے دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں تو ذائقہ مزید نکھر جائے گا۔
٭ اب ایک گرم پین میں میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈالیں اور درمیانی آنچ پر 8 سے 10 منٹ تک پکائیں، یہاں تک کہ چکن نرم ہو جائے اور ہلکا سنہری رنگ اختیار کر لے، پھر اسے نکال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔
٭ اسی پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر پیاز اور تینوں رنگوں کی شملہ مرچیں صرف 3 سے 4 منٹ تک تیز آنچ پر بھونیں۔ یاد رکھیں، سبزیاں زیادہ نرم نہ ہوں بلکہ ہلکی کرنچی رہیں، یہی فجیتا کا اصل مزہ ہے۔
٭ اب پکی ہوئی چکن کو سبزیوں میں شامل کریں، ایک منٹ تک اچھی طرح مکس کریں اور چولہا بند کر دیں۔
٭ ٹورٹیلا یا پراٹھے کو ہلکا سا گرم کریں، اس پر مایونیز یا گارلک سوس لگائیں، لیٹس رکھیں، پھر چکن فجیتا کا مکسچر ڈالیں۔ اوپر سے چیز چھڑکیں، چاہیں تو سالسا سوس بھی شامل کریں اور رول بنا لیں۔
٭ گرما گرم چکن فجیتا تیار ہے۔ ایک بار بنائیں، گھر والے بار بار فرمائش کریں گے!

شیف کا چھوٹا سا راز:
٭ اگر آخر میں آدھا چائے کا چمچ مکھن اور چند قطرے لیموں کا رس شامل کر دیں تو فجیتا کا ذائقہ بالکل ریسٹورنٹ جیسا ہو جاتا ہے۔ ساتھ میں فرائز، کول سلاؤ اور ٹھنڈا مشروب پیش کریں، تو مزہ دوبالا ہو جائے گا۔

Posted By: Salwa Noor, Karachi

Find out the Mexican Chicken Fajita Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Mexican Foods. Mexican Chicken Fajita is very famous in desi people. At KFoods you can find Mexican Chicken Fajita and all the urdu recipes in a very easiest way.

Mexican Chicken Fajita

Mexican Chicken Fajita in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Mexican Foods.

Get Alerts