مچھلی کے ٹکڑے کیجئے۔ انہیں صاف پانی سے دھوئیے پھر ان میں چھری کی نوک سے سوراخ کیجئے۔ اور ان پر پیٹھے کا آدھا گودا اور آدھا سہاگہ مل دیجئے۔ اب مصالحہ تیار کر کے اسے تیل میں تلئے۔ پھر پیٹھے کا باقی آدھا گودا اور سہاگہ آدھے پانی میں پیسئے اور اس مرکب کو تلے ہوئے مصالحہ سمیت مچھلی کی ہڈی دار پارچوں پر مل دیجئے۔ ان کے اثر سے کانٹا گل جائے گا۔
اب تیل کڑکڑا کر پارچے اس میں رکھئے اور پتیلی کا منہ بند کر کے پکاڈ الئے۔ تھوڑی دیر بعد دیکھئے مگر شوربا لعاب دار ہو گیا ہو تو چولہے سے اتار کر گرم گرم ڈش میں نکال کر اہل خانہ کے آگے پیش کر یں۔ حسب ضرورت ہرا دھنیا اور ہری مرچ کاٹ کر چھڑک دیجئے۔