Lemon Meringue Pie Recipe in Urdu

Find delicious Lemon Meringue Pie recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Lemon Meringue Pie recipe is one of the common and most searched dishes in the Ice Cream & Deserts recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Lemon Meringue Pie recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Lemon Meringue Pie
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1742 Views 0 Comments

لیمن مرینگ پائی
اجزاء:

پیسٹری کے لیے:

• میدہ…... آٹھ اونس
• آئسنگ شوگر….. ایک اونس
• ٹھنڈا مکھن….. چار اونس کیوبز
• انڈے کی زردی….. ایک عدد
• ٹھنڈا پانی….. دو کھانے کے چمچ

فلنگ کے لیے:

• لیموں….. چار عدد
• کارن فلور….. تین اونس
• پانی….. ایک پائنٹ
• انڈے کی زردی….. چار عدد
• کاسٹر شوگر….. چھ اونس

مرینگ کے لیے:

• انڈے کی سفیدی…. پانچ عدد
• کاسٹر شوگر….. ایک چائے کا چمچ

ترکیب:

پیسٹری کے لیے:

• ایک پیالے میں میدے، آئسنگ شوگر اور مکھن کو ایک ساتھ ایسے مکس کریں کہ وہ بریڈ کرمبز کی شکل میں آجائے۔
• اب انڈے کی زردی اور ٹھنڈے پانی کی مدد سے اسے گوندھ لیں اور ڈو کو ڈھک کر تیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ لیں۔
• پھر ڈو کو بیکنگ پین میں پھیلائیں اور اُس کے اوپر بٹر پیپر لگا کر ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر دس منٹ کے لیے بیک کریں۔
• اب بٹر پیپر ہٹاکر مزید پانچ منٹ کے لیے بیک کریں۔
• جب بیک ہوجائے تو وائرریک پر رکھ کر ٹھنڈا رکھ کریں۔

فلنگ کے لیے:

• لیموں کا رس اور کارن فلور کو ایک ساتھ مکس کریں۔
• پھر ایک پائنٹ پانی کو اُبال لیں اور اس میں لیموں کا مکسچر ڈال کر اتنا پکائیں کہ وہ گاڑھا ہوجائے۔
• اب ٹھنڈا کرکے انڈے کی زردی اور چینی ملائیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں۔
• فلنگ کو پیسٹری شیل میں ڈال دیں۔

مرینگ کے لیے:

• سب سے پہلے انڈے کی سفیدی کو پھینٹ لیں۔
• اب چینی ڈال کر مزید پھینٹیں۔
• پھر مکسچر کو اوپر سے ڈال کر تیس سے پنتالیس منٹ کے لیے ایک سو پچاس ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کرلیں۔
• لیمن مرینگ پائی تیار ہے۔

Posted By: Ashhad, karachi

Find out the Lemon Meringue Pie Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Lemon Meringue Pie is very famous in desi people. At KFoods you can find Lemon Meringue Pie and all the urdu recipes in a very easiest way.

Lemon Meringue Pie

Lemon Meringue Pie in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

Reviews & Comments