ایک سوس پین میں چینی اور پانی ڈال کر دو تار کا شیرہ تیار کرلیں- کیلوں کو اچھی طرح میش کرلیں اور سوس پین میں ڈال کر دودھ کے ساتھ اتنی دیر تک پکائیں کہ دودھ اچھی طرح خشک ہوجائے- اس میں مکھن شامل کر کے مسلسل چمچہ چلاتے ہوئے اس آمیزے کی رنگت براؤن ہونے تک پکائیں- شیرہ اور کش کیا ہوا ناریل ڈال کر مکس کریں اور تھوڑی دیر مزید پکائیں آنچ سے اتار لیں- ایک پلیٹ یا ٹرے کو مکھن سے گریس کر کے کیلے کا آمیزہ اس پر ہموار سطح سے پھیلا دیں- جم جانے پر برفی حسب منشا ٹکڑے کاٹ کر سرو کریں-