کریلے چھیل کر گول گول کاٹ لیں۔
پھر اس میں نمک ملا کر رکھ دیں۔
آدھے گھنٹے بعد اسے ہاتھ مسل کر دھو لیں۔
پیاز کو بھی چھیل کر کاٹ لیں۔
پھر تیل گرم کر یں ، پیاز ہلکی براؤن کر یں پھر نمک ،سرخ وہری مرچ، لہسن ،ادرک کا پیسٹ ،ہلدی ملا دیں اور بھونیں۔
ٹماٹر کاٹ کرمکس کر دیں اور مزید بھونیں۔
پھر اس میں کریلے شامل کر دیں۔
تھوڑا سا پانی شامل کر دیں تاکہ کریلے گل جائیں ۔
اب پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑک کر ڈش میں نکال لیں۔