کالا چنا چاٹ
اجزاء:
•کالا چنا_____ دو کپ اُبلے ہوئے
•پیاز_____ ڈیڑھ کپ باریک کٹی ہوئی
•آلو_____ 1عدد ابلا ہوا
•تیل_____ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
•لیموں کا رس_____ آدھ کپ
•پودینہ_____ حسبِ ذائقہ
•چاٹ مصالحہ_____ ڈیڑھ چائے کا چمچ
•لال مرچ_____ آدھ چائے کا چمچ کُٹی ہوئی
•ہری مرچ_____ 3 عدد
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
ترکیب:
تیل گرم کرکے اس میں ایک عدد باریک کٹی ہوئی پیاز ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پیاز نرم ہونے تک تَلیں۔
اس میں اُبلے ہوئے کالے چنے، آلو، پودینہ، ہری مرچ، نمک، کُٹی ہوئی لال مرچ اور لیموں کا رس شامل کرکے مکس کرلیں اور چولہے سے اتار لیں۔
اب اس پر چاٹ مصالحہ چھڑک کر باقی پیاز ڈالیں اور پیش کریں۔
Posted By: Hania, Islamabad
Add Your Recipe