Kadhi Pakora Recipe in Urdu

Find delicious Kadhi Pakora recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Kadhi Pakora recipe is one of the common and most searched dishes in the Special Pakistani Dishes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Kadhi Pakora recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Kadhi Pakora
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

156 Views 0 Comments

کڑھی پکوڑا
اجزاء:
کڑھی کے لیے:
دہی: 2 کپ
بیسن: 1 کپ
پانی: 5 سے 6 کپ
ہلدی: 1 چائے کا چمچ
نمک: حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ
ثابت زیرہ: 1 چائے کا چمچ
میتھی دانہ: آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ
ہری مرچیں: 2 عدد
کری پتے (اختیاری): چند عدد
تیل: 3 کھانے کے چمچ

پکوڑوں کے لیے:
بیسن: 1 کپ
پیاز: 1 درمیانی، باریک کٹی ہوئی
ہری مرچ: 2 عدد، باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا: 2 کھانے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ
نمک: حسبِ ذائقہ
بیکنگ سوڈا: ایک چٹکی (اختیاری)
تیل: تلنے کے لیے
ترکیب:
* سب سے پہلے دہی، بیسن، ہلدی، نمک، لال مرچ اور پانی کو اچھی طرح پھینٹ کر ایک ہموار آمیزہ تیار کریں تاکہ گٹھلیاں نہ رہیں۔
* ایک پتیلی میں تیل گرم کریں، زیرہ، میتھی دانہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، ہری مرچیں اور کری پتے ڈال کر ہلکا سا بھونیں۔
* اب تیار کیا ہوا دہی اور بیسن کا آمیزہ شامل کریں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں تاکہ کڑھی پھٹے نہیں۔ ہلکی آنچ پر تقریباً 35 سے 40 منٹ تک پکائیں، یہاں تک کہ کڑھی گاڑھی اور خوشبودار ہو جائے۔
* پکوڑے بنانے کے لیے بیسن میں پیاز، ہری مرچ، ہرا دھنیا، نمک، لال مرچ اور تھوڑا سا پانی ملا کر گاڑھا بیٹر تیار کریں۔ اگر چاہیں تو ایک چٹکی بیکنگ سوڈا شامل کریں تاکہ پکوڑے نرم بنیں۔ گرم تیل میں سنہری ہونے تک تل لیں۔
* آخر میں تمام پکوڑے گرم کڑھی میں ڈال دیں اور 10 سے 15 منٹ تک ہلکی آنچ پر دم دیں تاکہ پکوڑے کڑھی کا ذائقہ اچھی طرح جذب کر لیں۔

پیش کرنے کا طریقہ
گرما گرم کڑھی پکوڑا اُبلے ہوئے چاول، سلاد، ہری مرچ اور اچار کے ساتھ پیش کریں۔ اوپر سے تازہ ہرا دھنیا اور تھوڑا سا گرم مصالحہ چھڑک دیں، ذائقہ مزید بڑھ جائے گا۔
Posted By: Salwa Noor, Karachi

Find out the Kadhi Pakora Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Kadhi Pakora is very famous in desi people. At KFoods you can find Kadhi Pakora and all the urdu recipes in a very easiest way.

Kadhi Pakora

Kadhi Pakora in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

Get Alerts