چنے کی دال اْبال کر میش کرلیں
نمک اور کالی مرچ ملا کر رکھ لیں۔
میدہ میں نمک اور تیل شامل کرکے پانی سے گوندھ لیں (یاد رہے آٹا نرم ہو )۔
پندرہ منٹ بعد پیڑے بنا کر اس میں دال شامل کریں۔
تیل لگا کر پیڑے کو ہتھیلی پر پھیلا دیں گول ٹکی بنا کر فرائی کرلیں۔
ترکاری بنانے کےلئے:
آلو اْبال کر موٹا میش کرکے اس میں تمام اجزائ شامل کرکے پندرہ منٹ پکالیں۔
ہر ا دھنیا ڈال کر پیش کریں ۔