Hyderabadi Chicken Biryani Recipe in Urdu

Hyderabadi Chicken Biryani
Recommended By Chef 00.25 To Prep
4 Servings 00.30 To Cook
Tips About Recipe 1079 Views
0 Comments

حیدرآبادی چکن بریانی

اجزاء:
1. چاول_____ آدھ کلو
2. چکن_____ 3 پاؤ
3. لال مرچ پاؤڈر_____ 1 کھانے کا چمچ
4. نمک_____ حسب ذائقہ
5. ادرک لہسن پیسٹ_____ 2 کھانے کے چمچ
6. پیاز_____ حسبِ ضرورت
7. لیموں_____ 4 عدد
8. پودینہ_____ 1 چوتھائی گڈی
9. ہرا دھنیا_____ 1 چوتھائی گڈی
10. ہری مرچ_____ 5 عدد
11. کالی مرچ_____ 1 چائے کا چمچ
12. ثابت الائچی_____ 3 سے چار عدد
13. ثابت زیرہ_____ 1 چائے کا چمچ
14. زردے کا رنگ_____ 2 چائے کے چمچ
15. دہی_____ 1 کپ
16. دودھ_____ 2 کھانے کے چمچ
17. تیل_____ آدھ کپ

چکن میں نمک، لال مرچ، کالی مرچ، لہسن ادرک پیسٹ، دہی اور زیرہ شامل کرکے ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
چاول ابال لیں اور اس میں پودینہ، ہری مرچیں، ثابت الائچی، نمک اور سرکہ ڈال دیں۔
ایک کنی چاول پکا کر نکال لیں۔
علیحدہ پین میں تھوڑا تیل گرم کریں اور بغیر پانی ڈالے ہلکی آنچ پر چکن ڈال کر ڈھک کر پکائیں۔
جب مرغی کا پانی خشک ہو جائے تو دھنیا، پودینہ اور لیموں کا رس ڈال کر اتار لیں۔
اب پین میں تھوڑا تیل ڈالیں پھر چاول کی تہہ پھر چکن، پیسٹ، دھنیا، پودینہ اور پھر باقی کے چاول ڈال دیںِ۔
ایک درمیانے پیاز کو تیل میں فرائی کر کے بگھار کر لیں اور چاولوں پر ڈال دیں۔
آخر میں زردہ رنگ دودھ میں حل کر کے اور لیموں کا رس ڈال کر کچھ منٹس کے لئے دم پر رکھ دیں۔
گرما گرم حیدرآبادی چکن بریانی تیار ہے۔

Posted By: Afshan Khan, Hyderabad

Find out the Hyderabadi Chicken Biryani Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Hyderabadi Chicken Biryani is very famous in desi people. At KFoods you can find Hyderabadi Chicken Biryani and all the urdu recipes in a very easiest way.

Hyderabadi Chicken Biryani

Hyderabadi Chicken Biryani in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

مزید چاول٬ بریانی اور پلاؤ ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment