پہلے ایک پین میں ایک کھانے کا چمچہ چینی اور 2کھانے کے چمچے چاکلیٹ ڈرنکنگ پاﺅڈر کو 2/1کپ پانی کے ساتھ مکس کرلیں۔
اب اسے اتنا پکائیں کہ ابال آجائے۔
پھر اس میں ایک کپ گرم دودھ شامل کرکے مزید 2منٹ کے لئے پکالیں۔
سرو کرنے سے تھوڑاپہلے سے دوبارہ 1منٹ کے لئے بلینڈ کریں، یہاں تک کہ وہ فومی ہوجائے۔
اب اسے ایک مگ میں نکالیں۔فریش کریم اور کسی بھی چاکلیٹ سے گارنش کرکے سرو کریں۔