Homemade Baklava Rolls Recipe in Urdu

Find delicious Homemade Baklava Rolls recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Homemade Baklava Rolls recipe is one of the common and most searched dishes in the Riwaiti Mithaiyan recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Homemade Baklava Rolls recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Homemade Baklava Rolls
chef Recommended By Chef
time-clock 00.40 To Prep
time-clock 01.10 To Cook
12 Servings
Tips About Recipe

2619 Views 0 Comments

بکلاوا رولز
اجزاء:
• میدہ_____ 3کپ
• بیکنگ پاؤڈر_____ ڈیڑھ چائے کا چمچ
• انڈہ_____ 1عدد
• چینی_____ 1کپ
• پانی_____ 4چوتھائی کپ
• لیموں کا رس_____ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
• دارچینی_____ 1عدد
• نمک_____ 1چٹکی
• کھانے کا تیل_____ 1چوتھائی کپ
• کھانے کا تیل_____ 2کھانے کے چمچ
• پگھلا ہوا مکھن_____ حسبِ ضرورت
• میدہ_____ 1کپ
• آدھ کپ_____ دودھ
• 1 چوتھائی کپ _____پانی
• کھجوریں_____ 2کپ
• دارچینی پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
• بادام_____ آدھ کپ
• کارن فلار_____ 2کھانے کے چمچ
• پستہ_____ حسبِ ضرورت

ترکیب:
1 باؤل میں میدہ، انڈہ، بیکنگ پاؤڈر، نمک اور کھانے کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پھر تھوڑا تھوڑا کرکے پانی اور دودھ مکسچر ڈال کر 5 منٹ گوندھ لیں اور 45 منٹ سائیڈ پر رکھ دیں۔
پھر 1 برتن میں پانی ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں جب پانی ابلنا شروع ہوجائے تو اس میں چینی، لیموں کا رس اور دار چینی ڈال کر 6 منٹ پکائیں۔
اب چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں۔
اب 1 چوپر میں گھٹلی کے بغیر کھجوریں، بادام، دار چینی پاؤڈر اور کھانے کا تیل ڈال کر تمام اجزا چوپ کر کے پیسٹ بنا لیں، فلنگ تیار ہے۔
1 باؤل میں میدہ اور کارن فلار ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، فلار مکسچر تیار ہے۔
پھر ڈو لے کر دوبارہ 3 منٹ گوندھ لیں۔
اب ڈو کو چار برابر حصوں میں کاٹ کر پیڑے بنا لیں اور پھرہر پیڑے کو 4 برابر حصوں میں کاٹ کر پیڑے بنا لیں۔
اب ہر پیڑے کو باریک بیل لیں اورہر سائیڈ پر فلار مکسچر چھڑکیں۔
پھر دوبارہ پھر باریک شکل میں بیل کر چکور شکل میں کاٹ لیں اور ہر شیٹ کو الگ الگ کر لیں۔
اب ایک شیٹ لے کر اس پر برش سے مکھن لگائیں اور اس کے درمیان کھجوروں کا مکسچر رکھ کر رول کر لیں۔
پھر اس کے کنارے پر دوسری شیٹ رکھیں اور مکھن سے برش کرکے آخر تک رول کر لیں۔
پھر ان رولز کو بیکنگ ٹرے میں رکھ دوبارہ برش سے مکھن لگائیں اور پہلے سے گرم اوون میں 180 کے ٹمپریچر پر 30 منٹ یا گولڈن براؤن ہونے تک بیک کرلیں۔
اب اوون سے نکا ل کر رولز کو اپنی مرضی کی شکل میں کاٹ لیں اور اس پر شوگر سیرپ ڈال دیں۔
اب 30 منٹ کے لئے رکھ دیں۔
اب اس پر چوکلیٹ سیرپ ڈالیں اور اس پر پستہ چھڑکیں، مزیدار بکلاوا رولز تیار ہیں۔
Posted By: Chef Sana, Lahore

Find out the Homemade Baklava Rolls Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Riwaiti Mithaiyan. Homemade Baklava Rolls is very famous in desi people. At KFoods you can find Homemade Baklava Rolls and all the urdu recipes in a very easiest way.

Homemade Baklava Rolls

Homemade Baklava Rolls in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Riwaiti Mithaiyan.

Reviews & Comments