ہکا نوڈلز
اجزاء:
•نوڈلز_____ 4 کپ ابلے ہوئے
•تیل_____ 3 کھانے کے چمچ
•فرنچ بینز_____ آدھ کپ
•پیاز_____ 1 عدد درمیانی
•بند گوبھی_____ 1 چوتھائی کپ ریشہ کی ہوئی
•گاجر_____ 1 عدد درمیانی
•سویا ساس_____ 1 کھانے کا چمچ
•سرکہ_____ 1 کھانے کا چمچ
•نمک_____ حسب ذائقہ
•کالی مرچ_____ حسب ضرورت
•شملہ مرچ_____ 1 عدد درمیانی
•بین اسپروٹ_____ آدھ کپ
ترکیب:
پہلے کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں فرنچ بینز، پیاز، بند گوبھی اور گاجر کو تیز آنچ پر دو سے تین منٹ تک فرائی کریں۔
پھر ابلے نوڈلز، سویا ساس، سرکہ، نمک اور کالی مرچ شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں، تاکہ تمام اجزاء کا فلیور آپس میں مکس ہوجائے۔
اس کے بعد آخر میں درمیانی شملہ مرچ اور بین اسپروٹ ڈال کر مکس کرلیں۔
مزیدار ہکا نوڈلز تیار ہیں۔
ڈش میں نکال کر گرم گرم سرو کریں۔
Posted By: samira, Islamabad
Add Your Recipe