پہلے 1کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ اور حسب ذائقہ نمک کو 1/2کپ دہی کے ساتھ بیلنڈ کرلیں
اب 1-1/2کلو چکن کو ایک پین میں ڈالیں اور اوپر سے اس پر دہی ڈال کر مکس کریں اور بغیر ڈھکے پکائیں ۔ یہاں تک کہ پانی خشک ہوجائے۔
پھر دوسرے پین میں تیل گرم کر کے اس میں 2عدد درمیانی پیاز کے سلائسزکو ہلکا سابراﺅن کرلیں ۔ اب پیاز نکال کر الگ رکھیں یہاں تک کہ وہ خستہ ہو جائے۔
پھر اسے پین مین تیار چٹنی ڈال کر پکائیں ۔ اب چکن کو الگ سے فرائی کرکے چٹنی میں شامل کریں ۔
پھر اس میں 1چائے کا چمچہ کٹی کالی مرچ ، فرائی کو ہوئی پیاز اور 3-4عدد لیموں کارس ڈال کر ہلکی آنچ پر تھوڑی دیر پکنے کے لیے چھوڑدیں ۔ آخر میں سادے چاول یاپراٹھوں کے ساتھ سرو کریں