ڈبل روٹی کے سلائس کے کنارے الگ کر کے ان کو چوکور یا ڈائمنڈ شکل میں کاٹ لیں- فرائی پین میں تین کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے ڈبل روٹی کو تلیں- جب یہ سنہری اور خستہ ہوجائیں تو جاذب کاغذ پر نکال لیں- سبزیوں کو چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں ان میں زیتون کا تیل٬ نمک٬ چاٹ مسالااور لیموں کا رس ڈال کر ملائیں٬ پیش کرنے سے پہلے اس میں تلی ہوئی ڈبل روٹی کے ٹکڑے شامل کریں افطار پر اس مزیدار سلاد کا ذائقہ بہت لطف دے گا-