Fry Kalegi Recipe in Urdu

Find delicious Fry Kalegi recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Fry Kalegi recipe is one of the common and most searched dishes in the Eid-ul-Adha Special recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Fry Kalegi recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Fry Kalegi
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

10668 Views 0 Comments

فرائی کلیجی
اجزاء:
کلیجی بھگونے کے اجزاء:

ادرک لہسن پیسٹ…. 2چائے کے چمچ
لیمو کا رس…. 1کھانے کا چمچ
پانی…. حسبِ ضرورت

میرینیشن کے اجزاء:

دہی…. 1اور آدھا کپ
دھنیا پاؤڈر…. آدھ کھانے کا چمچ
ذیرہ پاؤڈر…. آدھ کھانے کا چمچ
کٹی لا ل مرچ…. 1چائے کا چمچ
لہسن…. 1کھانے کا چمچ
سبز مرچیں…. 2-3عدد

اجزاء:

مٹن کلیجی…. 1کلو
ادرک لہسن پیسٹ…. 1چائے کا چمچ
لیمو ں کا رس…. 1کھانے کا چمچ
کھانے کا تیل…. 2کھانے کے چمچ
چوپڈ پیاز…. 1کپ
چوپڈ ادرک…. 1کھانے کا چمچ
چوپڈ لہسن…. 1کھانے کا چمچ
ہلدی…. آدھ چائے کا چمچ
کٹی لال مرچ…. آدھ کھانے کا چمچ
ٍکٹا ہوا دھنیا…. آدھ کھانے کا چمچ
کٹا ہوا ذیرہ…. آدھ کھانے کا چمچ
نمک…. حسبِ ذائقہ
گرم مصالحہ…. آدھ چائے کا چمچ
تازہ دھنیا…. آدھ کپ
چوپڈ ٹماٹر…. آدھ کپ
ادرک سلائس گارنش کے لئے
سبز مرچیں گارنش کے لئے
کوئلہ دھویں کے لئے
ترکیب:
ترکیب:

ایک باؤل میں پانی، لیموں کا رس، ادرک لہسن پیسٹ اور بھگوئی ہوئی مٹن کلیجی ڈال کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے اچھی طرح مکس کریں اور پانی نکال کر مٹن کلیجی کو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
اب ایک باؤل میں دہی، دھنیا، ذیرہ، کٹی لا ل مرچ، لہسن، سبز مرچیں اور مٹن کلیجی ڈال کر تیس منٹ تک میرینیٹ کر لیں۔
پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں پیاز اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر تھوڑا سا پکا لیں۔
اب اس میں ہلدی، کٹی لال مرچ، دھنیا، ذیرہ اور نمک ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں۔
پھر اس میں میرینیٹ کی ہوئی کلیجی ڈالیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لئے پکائیں۔
اب اس میں دھنیا، ٹماٹر اور گرم مصالحہ ڈال کر چار سے پانچ منٹ کے لئے پکائیں۔
پھر کوئلے سے اپنی ڈِش کو دو سے تین منٹ کے لئے دھواں دیں۔
دھنیا، سبز مرچوں اور ادرک کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں۔
Posted By: Ashhad, karachi

Find out the Fry Kalegi Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Eid-ul-Adha Special. Fry Kalegi is very famous in desi people. At KFoods you can find Fry Kalegi and all the urdu recipes in a very easiest way.

Fry Kalegi

Fry Kalegi in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Eid-ul-Adha Special.

Reviews & Comments