ایک پیالے میں بینگن کے اسٹرپس، ہلدی پاؤڈر اور نمک ڈال کر مکس کریں اور دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔
بینگن میں آجانے والا پانی نتھار لیں۔ کڑاہی میں ڈیپ فرائی کے لیے تیل گرم کر کے بینگن کو تل لیں- تیل سے نتھار کے ایک طرف رکھ دیں- اس کڑاہی میں سے تمام تیل نکال کر دو چائے کے چمچے تیل چھوڑ دیں- اس میں ابلا ہوا پاستا ڈال کر فرائی کریں- ایک منٹ کے بعد اس میں تلے ہوئے بینگن، مکس ہربس اور لہسن پیسٹ ڈال کر ہلکے ہاتھ سے ٹوژ کریں دو منٹ کے بعد سرونگ پلیٹ میں نکال لیں- اٹالین یا گریک فوڈ کے ساتھ بہت مزا دیتی ہے-