Egg Fried Rice Recipe in Urdu

Find delicious Egg Fried Rice recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Egg Fried Rice recipe is one of the common and most searched dishes in the Chinese Food recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Egg Fried Rice recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2580 Views 0 Comments

ایگ فرائڈ رائس
اجزاء:
ایگ فرائڈ رائس گھر میں بنا تو لیتے ہیں لیکن اس میں یا تو آئل بہت زیادہ ہو جاتا ہے یا پھر پھیکے سے چاول بن جاتے ہیں جن میں کوئی ذائقہ نہیں ہوتا اور یہ خُشک چاول ہو جاتے ہیں جن میں ساسز والی گریوی ڈال کر بھی کھانے کا وہ مزہ نہیں آتا جو بازار سے خریدے ہوئے ایگ فرائد رائس کھانے سے آتا ہے۔ ایک بات آپ نے بھی دیکھی ہوگی اگر ریسٹورنٹ سے فرائڈ رائس منگوائے جائیں تو یہ دو دن تک بھی باسی نہیں لگتے اس کے ساس کا مزہ برابر آتا ہے۔ آپ بھی آج شیف کی بتائی ہوئی اس ریسیپی سے مزیدار ایگ فرائڈ رائس بنا کر دیکھیں آپ کو بھی ضرور پسند آئے گی۔

ایگ فرائڈ رائس:
اجزاء:
1 انڈہ اچھی طرح پھینٹا ہوا
کارن فلور 1 چمچ
لال مرچ پاؤڈر 2 چمچ
کالی مرچ پاؤڈر 2 چمچ
نمک حسبِ ضرورت
چلی سوس 4 چمچ
شملہ مرچ 1 درمیانے سائز کے ٹکڑے کٹے ہوئے
ادرک لہسن کا پیسٹ 2 چمچ
آئل 3 کپ
لیموں کا رس 5 چمچ
املی کا پیسٹ ادھا کپ
ٹماٹر کا پسٹ 1 کپ
دہی آدھا کپ
پیاز 1 کٹی ہوئی حسبِ ضرورت سائز
بند گوبھی 1 کٹی ہوئی
چکن 1 کلو
چاول آدھا کلو
چکن کیوبز 2
چکن پاؤڈر 2 چمچ
سویا سوس 2 چمچ
مٹر آدھا کپ
ہری پیاز 1 کٹی ہوئی
گاجریں آدھا کپ کٹا ہوا
ترکیب:
٭ سب سے پہلے چاولوں کو ابالنے کے لئے رکھ دیں اور اس میں ایک لیموں ثابت ڈال کر چھوڑ دیں۔

٭ چکن کو دھو کر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر پیسٹ، املی پیسٹ، چکن پاؤڈر، نمک، کالی مرچ، لال مرچ پاؤڈر، لیموں کا رس، چلی سوس، سویا سوس اور کارن فلور ملا کر اچھی طرح میرینیٹ کرلیں۔
٭ اب آئل گرم کریں اس میں پیاز کو بھونیں اور ساتھ ہی چکن اور چکن کیوبز کو ڈال کر اچھی طرح پکائیں پھر پانی ڈال کر 10 منٹ کیلئے ڈھکن ڈھک دیں۔
٭ جب چکن گل جائے تو اس کو ڈش میں سروو کرلیں۔
٭ اب کڑاہی میں آئل گرم کریں اس میں مٹر، ہری پیاز، بند گوبھی، گاجر اور شملہ مرچ ڈال کر 5 سے 8 منٹ کے لئے فرائی کریں۔
٭ پھر آخر میں انڈے کو فرائی کریں اور کٹا کٹ کریں تاکہ چھوٹے ٹکڑوں میں پکے۔
٭ اب ایک بڑے پتیلے میں چاولوں کو ڈالیں اور فرائڈ سبزیاں اور کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر ان کو اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭ پلیٹ میں چاول نکال لیں اس میں فرائڈ ایگ ڈالیں اور چکن کی فرائڈ گریوی سروو کریں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Egg Fried Rice Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chinese Food. Egg Fried Rice is very famous in desi people. At KFoods you can find Egg Fried Rice and all the urdu recipes in a very easiest way.

Egg Fried Rice

Egg Fried Rice in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chinese Food.

Reviews & Comments