ایک دیگچی میں یخنی اور تقریباًپاونڈ پانی کو اچھی طرح جوش دیں۔ حسب ذائقہ نمک اور سیاہ مرچ ڈال دیں۔ ایک علیحدہ پیالے میں انڈے کو کم ازکم پندرہ منٹ تک پھینٹیں اور پھر اس کی دھار باندھ کر کانٹے کی مدد سے کھولتی ہوئی یخنی میں آہستہ آہستہ ڈالیں اور دس منٹ تک سیٹ ہونے دیں پھر ہلائیں۔ چار پیالیوں میں سویا سوس ڈال لیں اور اس میں اوپر سے سوپ ڈال دیں اور نوش فرمائیں۔ چین میں اس سوپ کو دیوتاؤں کا سوپ کہا جاتا ہے۔