پیاز کو باریک کاٹ لیں۔
ہری مرچ اور ادرک کو بھی باریک کاٹ کر رکھ لیں۔
انڈے کی زردی ایک گہری پلیٹ میں ڈالیں اور کانٹے سے خوب پھینٹیں۔
پھینٹنے کے بعد اس میں نمک اور سب کٹا ہوا مصالحہ ڈال دیں اور خوب اچھی طرح ملا لیں۔
پھر فرائی پین میں گھی کڑ کڑائیں اور ہلکی آنچ پر تل کر ایک بڑی آملیٹ کی شکل میں بنالیں یا چھوٹے چھوٹے چار ٹکڑے کر لیں۔