گوشت میں لہسن پیسٹ ڈال کر ابال لیں- گل جانے اور پانی خشک ہوجانے پر ٹھنڈا کر کے ریشے کر لیں- گوشت میں دو کپ مایونیز٬ نمک٬ چینی اور سیاہ مرچ پاؤڈر مکس کر کے ایک طرف رکھ لیں- انڈوں میں نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر پھینٹ لیں-
فرائینگ پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کر کے اس میں انڈوں کا آمیزہ تھوڑا سا ڈال کر پکائیں- ایک طرف سے پکنے کے بعد پلٹ کر دوسری طرف سے بھی پکائیں- اسی طرح تمام آمیزہ استعمال کریں- بریڈ سلائس پر باقی بچا ہوا مایونیز لگا کر اس کے اوپر گوشت کا آمیزہ رکھیں سلاد پتے رکھ کر اس پر دوسرا بریڈ سلائس رکھیں- اس پر آملیٹ رکھ کر ایک اور بریڈ سلائس رکھ دیں اور سخت کنارے کاٹ کر تکون شیپ میں کاٹ لیں - فرنچ فرائز اور کول سلا سلاد کے ساتھ سرو کریں-