پہلے 1پیالی کالی مسور کی دال کو نیم گرم پانی سے دھو کر بھگودیں۔
اب اس میں مزید2پیالی گرم پانی ڈال دیں۔
ساتھ ہی 1چائے کا چمچہ ہلدی،1کھانے کا چمچہ پسی لال مرچ اور 1کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر پکائیں۔
جب دال اچھی طرح گل جائے تو اسے گھوٹ لیں۔
پھر اس میں 1پیکٹ فریش کریم اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر تھوڑی دیرپکائیں اور ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
اس کے بعد فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے2کھانے کے چمچے مکھن اور لہسن کے باریک کٹے 4جوئے ڈال دیں۔
لہسن گولڈن براؤن ہوجائے تو اسے دال میں ڈال کر گرم گرم سادھے چاولوں کے ساتھ سروکریں۔