Daal Masha Recipe in Urdu

Find delicious Daal Masha recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Daal Masha recipe is one of the common and most searched dishes in the Dal Recipes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Daal Masha recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Daal Masha
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

3247 Views 0 Comments

دال ماش
اجزاء:
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جو دال ہم ہوٹل سے منگواتے ہیں اسکا ذائقہ گھر کی دال سے بلکل منفرد ہوتا ہے اور وہ کھانے میں اتنی مزیدار لگتی ہے کہ ہر کوئی مزے سے کھا لیتا ہے۔

تو آئیے آج آپ کو بھی ہم سیکھاتے ہیں ہوٹل جیسی دال ماش گھر میں بنانے کا آسان طریقہ، جو کھا کر آپ بازار کی دال بھول جائیں گے۔
ترکیب:
۔ ایک دیگچی میں پانی، ہلدی اور نمک ڈال کر گرم کریں پھر اس میں 3 کپ بھگی ہوئی دال ماش شامل کر کے 80 فیصد دال کو گلا لیں اور پھر چھان کر رکھ دیں۔

۔ دوسری دیگچی میں ½ کپ تیل میں 1 چمچ لہسن کا پیسٹ شامل کر کے چند سیکنڈ کڑکڑا لیں، پھر اس میں 7 سے 8 موٹی لال مرچ، 3 موٹی ہری مرچ (کاٹ کر) اور ادرک (باریک کٹا ہوا) ڈال کر مکس کریں اور 1 کپ ٹماٹر کا پیسٹ شامل کر کے 3 منٹ تک پکائیں۔

۔ اب اس میں 1 چمچ لال مرچ، 1 چمچ کٹی ہوئی مرچ، 1 چمچ دھنیا پاؤڈر، 1 چمچ زیرہ پاؤڈر، ½ چمچ ہلدی اور حسبِ ذائقہ نمک شامل کر کے مصالحے کو بھونیں اور پھر اس میں 1 کپ دہی ڈال کر مزید بُھنائی کریں۔

۔ اسکے بعد ابلی ہوئی دال، 1 چمچ کسوری میٹھی اور 1 لیموں کا رش ڈال کر مکس کریں اور تب تک پکائیں جب تک تیل علیحدہ نہ ہوجائے۔

۔ آخر میں یا تو اوپر سے ہری مرچ، ادرک اور ہرا دھنیا ڈال کر 2 منٹ بعد چولہا بند کردیں یا پھر ان کا تڑکہ لگادیں۔

۔ لیجیئے مزیدار ہوٹل اسٹائل ماش کی دال تیار ہے!
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Daal Masha Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Dal Recipes. Daal Masha is very famous in desi people. At KFoods you can find Daal Masha and all the urdu recipes in a very easiest way.

Daal Masha

Daal Masha in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Dal Recipes.

Reviews & Comments