Daal Chicken Makhni Recipe in Urdu

Find delicious Daal Chicken Makhni recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Daal Chicken Makhni recipe is one of the common and most searched dishes in the Special Pakistani Dishes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Daal Chicken Makhni recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Daal Chicken Makhni
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

153 Views 0 Comments

دال چکن مکھنی
اجزاء:
دال کے لیے:
ثابت اُڑد کی دال – 1 کپ
راجما – ¼ کپ
پانی – 4 سے 5 کپ
نمک – حسبِ ذائقہ
چکن کے لیے:
بغیر ہڈی چکن – 300 گرام (کیوبز)
ادرک لہسن کا پیسٹ – 1 کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر – 1 چائے کا چمچ
ہلدی – ½ چائے کا چمچ
نمک – حسبِ ذائقہ
گریوی کے لیے:
مکھن – 3 کھانے کے چمچ
تیل – 1 کھانے کا چمچ
پیاز (باریک کٹی ہوئی) – 1 عدد
ٹماٹر کی پیوری – 2 کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ – 1 کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ – 1 چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر – 1 چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر – 1 چائے کا چمچ
کشمیری لال مرچ – 1 چائے کا چمچ
قصوری میتھی – 1 چائے کا چمچ
فریش کریم – ½ کپ
ہرا دھنیا – گارنش کے لیے
ترکیب:
* سب سے پہلے اُڑد کی دال اور راجما کو رات بھر بھگو دیں۔ اگلے دن نمک کے ساتھ اتنا پکائیں کہ دونوں اچھی طرح گل جائیں، پھر ہلکا سا میش کر لیں تاکہ دال کریمی ہو جائے۔
* اب چکن میں نمک، ہلدی، لال مرچ اور ادرک لہسن کا پیسٹ ملا کر 15 منٹ کے لیے رکھ دیں۔ ایک پین میں تھوڑا سا تیل گرم کریں اور چکن کو ہلکا سنہری ہونے تک فرائی کر کے الگ رکھ دیں۔
* اسی پین میں مکھن ڈالیں، پیاز کو سنہری کریں، پھر ادرک لہسن کا پیسٹ اور ٹماٹر کی پیوری شامل کریں۔ تمام مصالحے ڈال کر 8 سے 10 منٹ پکائیں تاکہ مکھن اوپر آ جائے۔
* اب اس مصالحے میں پکی ہوئی دال اور فرائی کیا ہوا چکن شامل کریں۔ ہلکی آنچ پر 15 منٹ دم دیں تاکہ تمام ذائقے ایک دوسرے میں جذب ہو جائیں۔ آخر میں کریم، قصوری میتھی اور تھوڑا سا مکھن شامل کریں، دو منٹ مزید پکائیں اور ہرے دھنیے سے سجا دیں۔
* گرما گرم دال چکن مکھنی کو بٹر نان، تندوری روٹی یا سادہ باسمتی چاول کے ساتھ پیش کریں۔ ہر نوالہ آپ کو ریسٹورنٹ جیسا ذائقہ دے گا، مگر گھر کی محبت کے ساتھ۔
Posted By: Salwa Noor, Karachi

Find out the Daal Chicken Makhni Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Daal Chicken Makhni is very famous in desi people. At KFoods you can find Daal Chicken Makhni and all the urdu recipes in a very easiest way.

Daal Chicken Makhni

Daal Chicken Makhni in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

Get Alerts