٭ چکن اور آلو دھو کر ابالنے کے لئے رکھ دیں۔املی بھگو لیں، ساتھ ہی ہری مرچیں اور پیازکاٹ لیں۔ انڈہ پھینٹ کر رکھ دیں اور اس میں بریڈ کرمز بھی شامل کرلیں۔
٭ آلو اور چکن کو کرش کرلیں اس میں نمک،کالی مرچ پاؤڈر، چیز، مایونیز، لال مرچ، ہرا دھنیا، پسا ہوا دھنیا، ہلدی اور پسا زیرہ بلینڈر میں ڈالیں تاکہ سارا سامان باریک پس جائے۔
٭ پھر کباب کی چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنائیں اور پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈپ کریں۔ آئل گرم کر کے ڈیپ فرائی کرلیں۔
ہوگئے لاجواب کٹلس تیار۔ آج سب کو کھا کر مزہ آجائے گا