گھی گرم کر کے اس میں آٹا ڈالیں اچھی طرح بھون لیں پھر اس میں ایک مٹھی گوند، ایک مٹھی بادام اور ایک مٹھی پستہ شامل کر کے مکس کرلیں پھر اچھی طرح بھون لیں۔ پھر اس میں تھوڑا اور گوند، بادام پستے شامل کریں۔ جب آٹے کی مہک آنے لگے تو گڑ کا شیرہ شامل کر کے اچھی طرح مکس کرکے کسی بھی پرات میں پھیلادیں بچا ہوا گوند اور بادام پستے اس پر چھڑک کر دبادیں اور گرم گرم میں ہی کٹ لگالیں۔ ٹھنڈا ہونے پر چکی نکال لیں اور سرو کریں۔