ناریل برفی
اجزاء:
کہتے ہیں سردیوں میں بھوک زیادہ لگتی اور دل چاہتا ہے کہ کچھ اچھا مزیدار کھا یا جائے ۔ اسی لئے لوگوں کی بڑی تعداد میٹھے اور نمکین پکوان یا تو خود تیار کرتے ہیں یا پھر باہر سے منگوا کر کھاتے ہیں ۔ اکثر لوگوں کا خیال ہے میٹھائیاں اور خصوصاً برفی گھر پر بنانا کافی مشکل ہے لیکن آج ہم آپ کو کھوپرا برفی بنانے کا طریقہ سیکھا رہیں جو نہ صرف آسان اور جھٹ پٹ تیار ہوتی ہے بلکہ کھانے میں بے حد مزیدار بھی ہوتی ہے تو جانتے ہیں اسے کس طرح تیار کیا جاتا ہے ۔
اجزاء:
چینی تین سو گرام
پانی آدھا کپ (سو ملی لیٹر)
خشک دودھ سو گرام
گھی سو گرام
کھوپرا دو سو گرام
سفید چاکلیٹ چپ سو گرام
ترکیب:
سب سے پہلے ایک کڑاہی میں پانی ڈال کراس میں چینی شامل کریں اور دھیمی آنچ پر تھوڑی دیر تک پکائیں جب چینی حل ہو کر شیرا گاڑھا ہو جائے تو اس میں گھی ،خشک دودھ،اور چاکلیٹ چپ شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور چمچ چلاتے رہیں اور پھر کھوپرا شامل کریں تھوڑی دیر بعد اسے کسی ٹرے میں نکال لیں ۔ لیجئے مزیدار کھوپرا برفی تیار ہے
Posted By: Hina Yousuf, Karachi