1. اسپنچ بنانے کے لیے مکسنگ باؤل میں انڈوں کو ڈالیں اور ایک بیٹر کی مدد سے پھینٹ لیں۔ 2. اب اس میں تیل اور دودھ شامل کرکے دوبارہ سے پھینٹیں۔ 3. پھر کیک مکسچر ڈال کر چمچ کی مدد سے فولڈ کرلیں۔ 4. یاد رہے کہ آمیزہ گاڑھا رہے۔ 5. اب مائیکروویو پروف کیک کا یا مائیکروویو پروف انچ کا سانچہ لیں اور اچھی طرح سے مکھن لگائیں اور کیک کے بیٹر کو ڈال کر سیٹ کرلیں۔ 6. پھر سانچے کو مائیکروویو میں رکھیں اور سو فیصد مائیکروویو دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔ 7. اب کیک کے سانچے کو نکالیں اور سرونگ ڈش پر اسپنچ کو پلٹ کر نکال کر درمیان سے کاٹ لیں۔ 8. اسپنچ تیار ہے۔ 9. ٹوپنگ کے لیے: 10. ٹوپنگ کے لیے پین میں پانی ڈالیں اور اس میں چینی کو حل کرلیں۔ 11. اب اس میں کافی شامل کرکے مکس کرلیں اور سیرپ تیار کرکے کیک پر اچھی طرح سے ڈالیں۔ 12. پھر آئسنگ شوگر، کریم اور مکھن کو اتنا پھینٹیں کہ فلفی سا ہو جائے۔ 13. اب اس کے دو حصے کرکے ایک میں کوکو پاؤڈر شامل کریں اور اسے کیک پر اچھی طرح لگائیں۔ 14. پھر بچی ہوئی کریم سے کیک کے اوپر ٹوپنگ کریں اور چیری سے گارنشنگ کرکے سرو کریں۔