چکن بریسٹ کو سلائسز میں کاٹ کر اوپر نمک چھڑک دیں اور کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں۔
اسی دوران چوپر میں ادرک پیسٹ، براؤن شوگر، مونگ پھلی، میدہ، کالی مرچ، سویا ساس، نمک اور دو کھانے کے چمچ تیل شامل کرکے مکس کرلیں اور پیسٹ بنا لیں۔
اب پیسٹ کو چکن سلائسز پر لگا کر ایک گھنٹے کے لئے میری نیٹ کرلیں۔
پھر چکن سلائسز کو باربی کیو اسٹکس پر لگا لیں۔
اب چکن کو فرائنگ پین میں فرائی کرلیں یا بیک کرلیں یا کوئلوں پر پکا لیں۔
آخر میں سرونگ پلیٹر میں نکال کر ساس کے ساتھ سرو کریں۔