Chicken Pasanday Recipe in Urdu

Find delicious Chicken Pasanday recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Chicken Pasanday recipe is one of the common and most searched dishes in the Chicken, Poultry recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Chicken Pasanday recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Chicken Pasanday
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1351 Views 0 Comments

چکن پسندے
اجزاء:
۔ ایک کلو بون لیس چکن
۔ سویا سوس
۔ سفید سرکہ
۔ دو چمچ بیکنگ پاؤڈر
۔ پیاز
۔ ادرک لہسن کا پیسٹ
۔ ہلدی
۔ لال مرچ پاؤڈر
۔ دھنیا پاؤڈر
۔ کالی مرچ پاؤڈر
۔ گرم مصالحہ
۔ چاٹ مصالحہ
۔ بادام
۔ کاجو
۔ دہی
۔ تیل
ترکیب:
٭ ایک کلو بون لیس چکن کو دھو لیں اور اس میں سویا سوس، سفید سرکہ، دو چمچ بیکنگ پاؤڈر اور ایک پسی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے ڈھکن ڈھک دیں۔
٭ پتیلی میں آئل گرم کریں، پیاز بھونیں ساتھ ہی اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ہلدی، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ اور چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح دس منٹ پکائیں۔
٭ پھر اس میں چار پسے ہوئے بادام، چار پسے ہوئے کاجو اور چار ہی پسے ہوئے چنے ڈال کر پکائیں، اس میں دہی شامل کریں اور مصالحے کو اچھی طرح بھون لیں۔
٭ سوس لگی ہوئی چکن کو اب مصالحے میں شامل کرلیں اور بیس منٹ پکائیں۔ لیجئیے تیار ہیں آپ کے دعوتوں والے پسندے جو کرے آپ کی سحری کا مزہ دوبالا وہ بھی آسانی سے۔
٭ لیموں
ٹپ:
٭ چکن میں سوس وغیرہ اگر آپ رات کو ڈال کر چھوڑ دیں گی تو سحری میں یہ اور بھی جلدی بنیں گے۔
٭ پیاز کا پیسٹ بنا کر اس میں استعمال کریں تو ذائقہ بھی بھرپور آئے گا اور مصالحہ بھی اچھا بھن جائے گا۔
٭ آخر میں آپ کوئلے کا دم بھی لگاسکتی ہیں
Posted By: Salwa Noor, Karachi

Find out the Chicken Pasanday Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chicken, Poultry. Chicken Pasanday is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Pasanday and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Pasanday

Chicken Pasanday in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chicken, Poultry.

Reviews & Comments